- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
- 565 میٹرک ٹن چینی، سگریٹ، کپڑا، ایرانی تیل برآمد کرلیا گیا
- ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کیخلاف تحقیقات کا حکم
- پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان
- غزہ میں جھڑپوں اور دھماکوں میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 4 شدید زخمی
- حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے
- این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری
- وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہوں گی؟ کیف نے پیشگوئی کردی
- ایک منٹ میں 110 پینسلیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ
- سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف
- گرین ہاؤس گیسز کو قیمتی کیمیکلز میں بدلنے کا نیا طریقہ وضع
چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
لاہور: بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور حقوق کے تحفظ پر خدمات کیلئے پاکستان کی چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی چئیرپرسن سارہ احمد کو بچوں کے استحصال سے بچاؤ اور ان کےحقوق کے تحفظ پر خدمات کے اعتراف میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ دیا گیا ہے۔
گلوبل کولیبو ریٹو 50 سے زیادہ بین الاقوامی چائلڈ ویلفیئر اور ایڈووکیسی کی تنظیموں،عقیدے پر مبنی اداروں، سروائیور نیٹ ورکس اور حکومتوں پر مشتمل تنظیم ہے جو بچوں کے تحفظ اور استحصال کا شکار بچوں کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔
کولیبو ریٹو کی جانب سے دنیا بھر سے بچوں کےاستحصال کی روک تھام کیلئے فعال کردار ادا کرنے والے 10 افراد کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتون اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شامل ہیں۔
ایوارڈ کی تقریب گزشتہ روز اٹلی کے شہر روم میں منعقدہوئی جس میں سیاستدان، بین الاقوامی این جی اوز نمائندوں، انٹر فیتھ لیڈرز، مخیر حضرات، استحصال کا شکار بچ جانے والے بچے، صحافیوں اور دیگر افراد شریک ہوئے۔
اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا اتنے بڑے ایوارڈ کاملنا ان کے اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد بچوں کے استحصال کی روک تھام اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس ذمہ داری کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دوں گی،ایوارڈ حاصل کرنے پر چئیرمین عمران خان اور حکومت پنجاب کی جانب سے سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں۔
اس کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کے کام کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ ملا۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد تمام بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔