پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسے فی لیٹر تک کی کمی کی سمری ارسال

قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ 31مارچ کو ہوگا۔


News Agencies March 29, 2014
قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ 31مارچ کو ہوگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی۔

پٹرول کی قیمت میں 1.72روپے ' ڈیزل کی قیمت میں 2.90 روپے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 4.66 روپے' مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.61روپے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.16روپے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ 31مارچ کو ہوگا۔

مقبول خبریں