مکہ مکرمہمسجدالحرام کی توسیع کے موقع پر4000 افرادکوروزگاردینے کافیصلہ

توسیعِ حرم منصوبہ مجوزہ پلان کے مطابق جاری ہے، شہزادہ مشعل


APP March 29, 2014
توسیعِ حرم منصوبہ مجوزہ پلان کے مطابق جاری ہے۔شہزادہ مشعل۔ فوٹو:فائل

امیر مکہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ بن عبدالعزیزنے کہاہے کہ مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے ساتھ روزگارکے مواقع بھی پیداہوئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ مشعل نے مکہ مکرمہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توسیعِ حرم منصوبہ مجوزہ پلان کے مطابق جاری ہے۔ مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے ساتھ حکومت جلدہی مسجدالحرام میں 4000سعودی نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرے گی۔