اوورسیز پاکستانیوں کے ٹیکس مسائل پر خصوصی سیل قائم

اے پی پی  پير 21 نومبر 2022
ایف ٹی او دنیا میں واحد ادارہ جہاں شکایت کی صورت میں اسی دن مفت کارروائی کی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

ایف ٹی او دنیا میں واحد ادارہ جہاں شکایت کی صورت میں اسی دن مفت کارروائی کی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا جس کے تحت ان کی ٹیکس سے متعلق شکایات کو اولین ترجیح پر حل کیا جا سکے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے  آگاہی نشست سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ان کے اثاثوں پر ٹیکس کی دوہری کٹوتی کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور انہیں ایف بی آر پورٹل پر ریفنڈ کی درخواستیں اپ لوڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اب ایسے بیرون ملک مقیم پاکستانی الماس علی جاوندہ ایڈوائزر (لیگل) کی سربراہی میں قائم سیل کے ذریعے اپنے جائز مسائل فوری حل کرا سکتے ہیں۔  سال کے پہلے دس ماہ میں 5 ہزار سے زائد ٹیکس شکایات کو نمٹا دیا جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ باقی حل ہونے کے عمل میں ہیں۔

ایف ٹی او دنیا میں واحد ادارہ ہے جہاں پورٹل، موبائل ایپ، واٹس ایپ، ای میل، ، فیکس، ذاتی طور پر یا تحریری طور پر شکایت کی صورت میں اسی دن مفت کارروائی کی جاتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔