غریب کو بجلی چوری کرنے کا پورا حق حاصل ہے جمشید دستی

بجلی اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ بل ادا کرنا ممکن نہیں رہا،رکن قومی اسمبلی


بجلی اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ بل ادا کرنا ممکن نہیں رہا،رکن قومی اسمبلی۔ فوٹو: فائل

ایم این اے جمشیددستی نے کہاہے کہ بجلی اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ بل ادا کرنا ممکن نہیں رہا، اسلیے غریب کو بجلی چوری کرنیکا پورا پوراحق ہے۔

ہفتے کو میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ چولستان میں بھی تھر جیسے حالات ہیں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پی رہے ہیں تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب اس مسئلے پر ڈرامے بازی کررہے ہیں،ملک میں کوئی گڈگورننس نہیں بلکہ سب بیڈ ہی بیڈہے۔دستی نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنا توخونی انقلاب آئیگا،اس خطے کے سیاستدان بکائومال ہیں اور شدت پسندوں کے ساتھی ہیں جواپنے حق کیلیے نہیں بولتے۔ ادھر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمشیددستی نے کہا کہ مجھ پرناجائزمقدمے بنا ئے گئے اور25ماہ تک جیل میںرہالیکن حق کاساتھ نہیںچھوڑا۔

مقبول خبریں