ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 6 دسمبر 2022
 فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: بھارت نے پاکستان کی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا جس کے باعث قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ نے قومی بلائنڈ ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے انکار کیا جس کے بعد سفارت خانے نے ویزے جاری نہ ہونے کی تصدیق کردی۔

بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ ہونے کے باعث قومی ٹی ٹونٹی ٹیم بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہ گئی۔

چیئرمین پاکستان بلائینڈ کونسل سید سلطان نے کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے اس اقدام پر حرانی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 5 سے 17 دسمبر تک بھارت میں منعقد کیا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم کو اتوار کے روز بھارت روانہ ہونا تھا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی بلائنڈ ٹیم اس سیزن کی مضبوط ٹیم تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔