رواں سال پروازوں سے 111پرندے ٹکرائے

جناح ٹرمینل پر6ماہ میں21 پرندے پروازوں سے ٹکرانے کے واقعات ہوئے


Staff Reporter December 10, 2022
سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات علامہ اقبال ایئرپورٹ پرپیش آئے ۔ فوٹو : فائل

رواں سال جون سے نومبرکے دوران کراچی سمیت ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر پروازوں سے پرندے ٹکرانے کے111 واقعات رونما ہوئے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جون سے نومبر ایئر پورٹس پر پرندے ٹکرانے کے رحجان میں مجموعی طور پر بتدریج کمی آئی ہے، مجموعی طور پر 6 ماہ میں برڈ ہٹ کے111واقعات ہوئے، 6ماہ کے دوران سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات لاہورکے علامہ اقبال ایئر پورٹ پرپیش آئے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق مجموعی طور پرسب سے زیادہ 25کے لگ بھگ پرندے ٹکرانے کے واقعات رواں سال جولائی کے مہینے میں ہوئے جبکہ سب سے کم 11برڈ ہٹس نومبرمیں رپورٹ ہوئیں۔

مقبول خبریں