سونے کی قیمت 50 ہزار روپے تولہ سے کم ہوگئی

سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر49800 اور دس گرام 172 روپے کی کمی سے 42685 روپے ہوگئی


Business Reporter April 03, 2014
سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر49800 اور دس گرام 172 روپے کی کمی سے 42685 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1284 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قیمتیں مزید کم ہوگئیں جس کے نتیجے میں سونے کی تولہ قیمت 50 ہزار روپے سے نیچے آگئی۔

بدھ کو سونے کی تولہ قیمت 200 روپے گھٹ کر49800 اور دس گرام 172 روپے کی کمی سے 42685 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی تولہ قیمت 760 اور دس گرام651.42 روپے پر برقرار رہی۔