سونیا گاندھی کے 928 کروڑ کے اثاثے مگر کوئی ذاتی گاڑی نہیں

سونیا گاندھی9.28 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں


Net News April 03, 2014
سونیا گاندھی9.28 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں فوٹو : فائل

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی9.28کروڑ کے اثاثوں کی مالک نکلیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سونیا گاندھی کے رائے بریلی سے لوک سبھا کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائے گئے بیان حلفی سے انکشاف ہوا ہے کہ سونیا گاندھی9.28 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ ان کے منقولہ اثاثوں کی مالیت2.81 کروڑ جبکہ غیرمنقولہ اثاثوں کی مالیت6.47 کروڑ ہے۔

مقبول خبریں