پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم جمہوریت آج منایا جائیگا

سیاسی قوتیں جمہوریت کا تحفظ کریں، صدر، وزیراعظم، عوام ذمے داریوں کا احساس کریں، بانکی مون۔


News Agencies/Numainda Express September 15, 2012
پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جائے گا. فوٹو: فائل

VALENCIA: پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جائے گا ۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیاسی و سماجی جماعتوں و تنظیموں کے زیراہتمام مختلف تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کیا جائیگا۔سینیٹ کے زیراہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز میں ایک تقریب منعقد ہو گی ۔

صدر آصف زرداری ، وزیراعظم راجا پرویزاشرف ، اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمید ہ مرزا نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو جمہوریت کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے اب جمہوری قوتوں کو جمہوریت کے تحفظ کیلیے اپنے عزم کی تجدید اور درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلیے تمام سیاسی قوتوں کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ جمہوریتیں راتوں رات پیدا نہیں ہوتیں ، اس کیلیے ایک پائیدار اور تکلیف دہ جدوجہد کرنی پڑتی ہے ۔ عوام اپنے حقوق اور ذمے داریوں کا احساس کریں ۔