سی پیک نے بلوچستان میں 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں

نمائندہ ایکسپریس  منگل 10 جنوری 2023
چین نے آئل ریفائنری کیلیے 4.5  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد کیا۔ فوٹو: فائل

چین نے آئل ریفائنری کیلیے 4.5  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد کیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  سی پیک نے بلوچستان میں 2 لاکھ ملازمتیں پیدا کیں جبکہ مستقبل قریب میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

سی پیک پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلیے بڑا منصوبہ بن سکتا ہے۔ افغانستان، ایران اور وسط ایشیائی ریاستیں سی پیک میں شامل ہونے کیلیے بے چین ہیں ،جس سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔

گوادر بندرگاہ اور فری زون سے 40 ہزار ملازمتیں پیدا ہو سکتی ہیں اور ان سے بلوچستان کیلیے 70 ارب ڈالر کی آمدن پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔

چین نے آئل ریفائنری کیلیے 4.5  ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد کیا جبکہ سعودی عرب، گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام میں  دلچسپی رکھتا ہے۔

پاکستان اور چین مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں دینا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔