اقتصادی اعشاریے بہتر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 57 فیصد کم

نمائندہ ایکسپریس  منگل 10 جنوری 2023
ٹیکس ریونیو17فیصد بڑھ گیا،زرعی قرضوں کی مد میں 36فیصد اضافہ، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

ٹیکس ریونیو17فیصد بڑھ گیا،زرعی قرضوں کی مد میں 36فیصد اضافہ، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں اقتصادی اعشاریوں میں بہتری ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 57 فیصد کمی کے بعد .1 ارب ڈالر پر آ گیا جبکہ تجارتی خسارہ 32.62 فیصد کمی سے 17 ارب ڈالر رہا۔

ٹیکس ریونیو گزشتہ سال سے 17 فیصد بڑھ گیا۔ 8.9 فیصد اضافے کے ساتھ 11 ہزار 319 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی جبکہ 36 فیصد اضافے کے ساتھ زرعی قرضوں کی مد میں 664 ارب جاری کئے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔