- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
- بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
- مدافعتی نظام میں ایچ آئی وی کی خفیہ جائے پناہ کی موجودگی کا انکشاف
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
ماسٹر بولر وسیم اکرم کے ہاتھوں میں گیند بولتی تھی، سچن ٹنڈولکر

میدان میں زبردست جنگ رہی مگر باہر بہترین دوستوں کی طرح ملتے ہیں۔ فوٹو: فائل
لاہور: سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کے ہاتھوں میں گیند بولتی تھی۔
پاکستانی لیجنڈ پیسر کی سوانح عمری میں اپنی تحریر میں سابق عظیم بھارتی بیٹر نے لکھا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم مگر اصل میں یہ بیٹ اور بال کی جنگ ہوتی ہے،وسیم اکرم حریفوں کیلیے چیلنج ثابت ہوتے تھے،اس معیار کے بولر کے مقابل کھیلتے ہوئے بیٹر کو بھی بہت کچھ سیکھنے اور اپنا کھیل بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے، یہ تجربہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ وسیم اکرم ایک ماسٹر تھے جن کے ہاتھوں میں گیند بولتی تھی، زیادہ تر بولرز کے برعکس سابق پیسر کا رن اپ نیچرل تھا،ان کو قدم گننے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی،وہ کسی بھی اسٹارٹ کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے موثر ہوتے، میں نے جب پہلی بار ان کا سامنا کیا تو بالکل ہی نیا اور منفرد تجربہ ہوا،ان کیخلاف کھیلا گیا ہر میچ مجھے یاد ہے،میدان میں زبردست جنگ ہوتی رہی مگر ہم باہر ہمیشہ ہی بہترین دوستوں کی طرح ملتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔