افغانستان کی پھر سرحدی خلاف ورزی جنوبی وزیرستان میں 6 مارٹر گولے فائر

جمرود کے علاقہ بکرآبادمیں نامعلوم افرادنے مقامی رہائشی غنی گل ابدال خیل کے گھرپرراکٹوں سے حملہ کیا۔
فوٹو : فائل

جمرود کے علاقہ بکرآبادمیں نامعلوم افرادنے مقامی رہائشی غنی گل ابدال خیل کے گھرپرراکٹوں سے حملہ کیا۔ فوٹو : فائل

میرانشاہ / جمرود / ٹانک: افغانستان نے ایک بارپھرپاکستانی سرحدی حدودکی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے علاقوں زوبہ،دوبڑاورانگوراڈاپرچھ مارٹرگولے فائر کئے گئے۔

ادھرجمرود کے علاقہ بکرآبادمیں نامعلوم افرادنے مقامی رہائشی غنی گل ابدال خیل کے گھرپرراکٹوں سے حملہ کیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا ،گھرکی دیوارکوجزوی نقصان پہنچاہے،دریںاثناء ٹانک کے علاقہ کوٹ امان آباد سے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے ڈرائیورکواغواء کرلیاگیا،پولیس نے نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔