کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ سیریز؛ ہیوسٹن ہریکینز 25 جنوری کو کراچی پہنچے گی

اسپورٹس رپورٹر  پير 16 جنوری 2023
فوٹو : ٹویٹر

فوٹو : ٹویٹر

  کراچی: ہیوسٹن ہریکینز 25 جنوری کو دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ رہی ہے، جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ تین ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

امریکی مائنر لیگ کرکٹ کے سینٹرل ڈویژن میں کھیلنے والی ہیوسٹن ہریکینز پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب امریکا کی کوئی ٹیم لیگ کی کسی فرنچائز سے مقابلہ کرے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 31 جنوری کو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔