ہاکی ورلڈ کپ؛ ہالینڈ نے چلی کو 0-14 سے شکست دے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 19 جنوری 2023

کراچی: بھارت میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

بھوبنیشور میں کھیلے جانے والے پول سی کے ایک میچ میں عالمی نمبر 6 ہالینڈ نے  چلی کو 0 کے مقابلے میں  14 گولز سے مات دے دی۔

ہالینڈ کی جانب سے جینسین جپ نے 4 اور کپتان  تھیری  برنکمین نے 3 گول داغے۔

اس سے قبل عالمی کپ میں سب سے زیادہ مارجن سے کامیابی کا ریکارڈ 2010 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 0-12 سے ہرا کر قائم کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔