جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر

ارشاد انصاری  جمعـء 20 جنوری 2023
دسمبر2022میں ریونیوشارٹ فال225 ارب،پچھلی سہ ماہی میں 217.58ارب تھا فوٹو: فائل

دسمبر2022میں ریونیوشارٹ فال225 ارب،پچھلی سہ ماہی میں 217.58ارب تھا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے سال 2023 کے پہلے ماہ جنوری 2023کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 533.453ارب روپے جبکہ نئے سال کی پہلی سہہ ماہی (جنوری تا مارچ2023) کیلیے 1744.361 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق جنوری کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 23.8 فیصد جبکہ (جنوری تا مارچ2023) کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے 19.8فیصد ریونیو گروتھ درکار ہوگی۔

جنوری2023 کیلیے 533.453ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلیے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر مشتمل ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 438.953ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔

جس میں سے ڈائریکٹ ٹیکس(انکم ٹیکس) کی مدمیں وصولیوں کا ہدف186.664 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں225.490 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 26.80ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف94.50 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔