سیالکوٹ ائرپورٹ پر مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

طالب فریدی  جمعـء 20 جنوری 2023
برآمد ہونے والے سامان میں ساڑھے 7 کلو آرٹیفیشل جیولری بھی شامل ہے

برآمد ہونے والے سامان میں ساڑھے 7 کلو آرٹیفیشل جیولری بھی شامل ہے

 لاہور: ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

مسافر سے برآمد ہونے والے سامان میں کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز، لیپ ٹاپ، چارجرز، ساڑھے 7 کلو قیمتی آرٹیفیشل جیولری اور دیگر اسمگل شدہ سامان شامل ہے۔ ایف آئی اے نے مسافر کے سہولت کار کو بھی حراست میں لے لیا۔

سیالکوٹ ائرپورٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر ترمزی کی زیرنگرانی کارروائی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق  ملزم حسیب 17 جنوری کو کراچی سے دبئی گیا اور ایک دن بعد دبئی سے سیالکوٹ ائرپورٹ پر اترا۔

شک گزرنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔  ملزم کی نشان دہی پر اس کے سہولت کار صداقت کو بھی گرفتار کر کیا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے نے اسمگل شدہ سامان کسٹمز کے حوالے کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔