میٹرک امتحان 10غیر حاضر طلبا کی کاپیاں گھروں پر بھجوانے کا انکشاف

سینٹرسپرنٹنڈنٹ کوکام سے روک دیا،ڈی سی وسطی کامراکز کادورہ،نقل کرنیوالے طالبعلم کوتھپڑماردیا


Staff Reporter April 08, 2014
اسکول میںغیرحاضر10طلبا کی حاضری’’اٹینڈنس شیٹ‘‘پرلگائی گئی تھی،ذے داروں کیخلاف کارروائی کی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر فوٹو: اے پی پی /فائل

URUMQI: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت شہرمیں جاری میٹرک کے امتحان کے چوتھے روز صبح کی شفٹ میں نویں سائنس گروپ حیاتیات جبکہ دوپہر کی شفٹ میں متفرق مضمون اردو نارمل /اردو سلیس اورجغرافیہ پاکستان کے پرچے منعقد ہوئے امتحانات کے دوران 50سے زائد امیدوارونقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

غیر حاضر طلبہ کی کاپیاں گھروں پر بھجوانے کا انکشاف بھی ہوا ہے، میٹرک بورڈ نے غفلت برتنے پرایک سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور 2سینٹر کنٹرول آفیسرزکو امتحانی مرکز پر کام کرنے سے روک دیا گیا، ڈپٹی کمشنرضلع وسطی سیف الرحمن کے فیڈرل بی ایریا کے اسکول پردورے کے دوران غیرحاضرطلبا کی اساتذہ کی جانب سے امتحان میں حاضری لگانے اوران کی کاپیاں گھروں کوبھجوانے کامعاملہ بھی سامنے آیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنرضلع وسطی ارشدوارثی نے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے نقل کرنے والے ایک امیدوار کو تھپڑ لگادیا ۔

جس سے امیدوارکاچشمہ ٹوٹ گیااورامیدوارباقی پرچہ حل نہیں کرسکا، ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسکول میں غیر حاضر 10طلبا کی حاضری بھی ''اٹینڈنس شیٹ''پر لگائی گئی تھی اوران کی جوابی کاپیاں ان کے گھروں میں بھجوائی گئی تھیں جس پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

مقبول خبریں