منڈی میں سبزیوں کی نیلامی صبح 4 بجے کی جائےکمشنر

حلف نامے پر عمل نہ کرنے والے تاجروں کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی تنبیہ جاری


Business Reporter April 08, 2014
ایڈمنسٹریٹروسیکریٹری کی عدم دلچسپی سے مسائل حل نہیں ہورہے،تاجروں کی شکایت کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی تاجروں کاحلف نامہ دکھارہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

کمشنر نے سبزی منڈی میں تازہ سبزیوں کی نیلامی صبح4 بجے کرنے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی، تاجر سبزیوں کی نیلامی4 بجے کرانے کے اپنے ہی حلف نامے پر عمل کرانے میں ناکام ۔

کمشنر نے حلف نامہ جمع کرانے والے تاجروں کو تنبیہ جاری کردی، تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کے امور سے متعلق اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہریوں کو مناسب قیمت پر تازہ پھل اور سبزیوں کی فراہمی اور منافع خوری کے سدباب کے لیے تاجروں کی مشاورت سے صبح کے وقت نیلامی کے فیصلے پر 3 ماہ گزرجانے کے باوجود عمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا،کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈی کے تاجروں نے سبزیوں کی نیلامی 4 بجے صبح کرانے کے لیے حلف نامہ جمع کرایا تھا اور 3 ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہ ہوسکا، حلف نامے جمع کرانے کے باوجود عمل نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر سبزی منڈی انور گوپانگ کو ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں نیلامی صبح 4 بجے منعقد کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں فیصلے پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے نیلامی کے وقت منڈی میں پولیس اور رینجرز تعینات کی جائے، اجلاس میں منڈی کے اندر صفائی، بیت الخلا، فائر اسٹیشن ، ڈسپنسری کی تعمیر، تجاوزات کے خاتمے، سروس روڈ کی تعمیر اور منڈی کے یوٹرن اور تحفظ کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا، تاجروں نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر سبزی منڈی اور مارکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری کی عدم دلچسپی کے سبب منڈی کے مسائل حل نہیں ہورہے۔

مقبول خبریں