’’گاڑی اندر لے جانی ہے‘‘ عمر اکمل قذافی اسٹیڈیم کے گارڈ سے الجھ پڑے

عمراکمل گاڑی مرکزی دروازے پر ہی پارک کرکے اندرچلے گئے۔


عمراکمل گاڑی مرکزی دروازے پر ہی پارک کرکے اندرچلے گئے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹر عمراکمل قذافی اسٹیڈیم میں گاڑی لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر سکیورٹی گارڈسے الجھ پڑے۔

عمراکمل جنکی رواں ماہ شادی طے ہے،گزشتہ روزکارڈ تقسیم کرنے کیلیے پی سی بی ہیڈکوارٹرقذافی اسٹیڈیم آئے ۔عمراکمل نے گاڑی اندرلے جانے کی کوشش کی لیکن گارڈنے آگاہ کیا کہ بورڈآفیشل کے علاوہ کسی کوگاڑی اندرلے جانے کی اجازت نہیں جس پرعمراکمل اور گارڈ میں تلخ کلامی ہوگئی۔عمراکمل گاڑی مرکزی دروازے پر ہی پارک کرکے اندرچلے گئے۔

مقبول خبریں