سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
مفرور ملزم مقتولہ کے ساتھ شادی کا خواہش مند تھا، پولیس
سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں کو قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قتل کا لرزہ خیز واقعہ چٹی شیخاں میں پیش آیا اور ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مفرور ملزم مقتولہ کے ساتھ شادی کا خواہش مند تھا۔
پولیس اسٹیشن مراد پور سیالکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔