کراچی میں رینجرز کا جعلی اہلکار گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 29 جنوری 2023
گرفتاری کے بعد ملزم پولیس کی تحویل میں (فوٹو : پولیس)

گرفتاری کے بعد ملزم پولیس کی تحویل میں (فوٹو : پولیس)

  کراچی: اتحاد ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 9 ڈی بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز کے جعلی اہل کار کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزم رینجرز کی وردی پہن کر علاقے میں گھوم رہا تھا، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن اور سب انسپکٹر غلام رسول ارباب نے اطلاع ملنے پر اتحاد ٹاؤن کی پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم خود کو رینجرز اہلکار ظاہر کرکے سادہ لوح لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے میں ملوث ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 47/23 بجرم دفعہ 170/171 ت پ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔