عالمی نرخ بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

اسٹاف رپورٹر  پير 6 فروری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

  کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر دو لاکھ 4 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔