بابر اعظم کے ’ ٹرانسفر‘ سے پی ایس ایل میں نئی مسابقت

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 2 فروری 2023
لاہور کے بجائے اب کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے ساتھ ’رقابت‘ جنم لے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور کے بجائے اب کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے ساتھ ’رقابت‘ جنم لے گی (فوٹو: ٹوئٹر)

کراچی: قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم کے ’ ٹرانسفر‘ سے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں نئی مسابقت کا امکان ہے۔

پاکستانی کپتان بابراعظم اس بار پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے بجائے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، اس ٹرانسفر کی وجہ سے لیگ میں زیادہ دلچسپ مقابلوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان

سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، اس لیے اب کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں نئی مسابقت سامنے آئیگی، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل میں مسابقت پاکستان اور بھارت جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شائقین شاہین آفریدی سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ آپ کو اس بار کراچی کنگز کے میتھیو ویڈ کو رنز نہیں بنانے دینے، ویسے بھی پی ایس ایل میں کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کی فاسٹ بولنگ کوالٹی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، آپ عامر کا شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ کا حارث رؤف یا عامر یامین کا زمان خان سے موازنہ نہیں کرسکتے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔