غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ

احتشام مفتی  منگل 7 فروری 2023
کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکس چینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکس چینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔ فوٹو: فائل

کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکس چینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکس چینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ کیلیے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں واقع سول ایوی ایشن کے شعبہ کارگو میں بھی بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سول ایوی ایشن کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں سی اے اے کو کہا گیا ہے کہ وہ کراچی ائیرپورٹ کارگو ایکسپورٹ سیکشن میں اسٹیٹ بینک  بوتھ کیلیے جگہ فراہم کرے، اس بوتھ کے ذریعے اسٹیٹ بینک نے محکمہ کسٹمز کے ساتھ غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے اور ایکس چینج کمپنیوں کی سخت نگرانی بھی کرے گا۔

کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکس چینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکس چینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔