کے الیکٹرک نے 1 گیگاواٹ توانائی کا ایم او یو سائن کرلیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 8 فروری 2023
ایم اویوکراچی اوراسکے صارفین کیلیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،مونس علوی (فوٹو فائل)

ایم اویوکراچی اوراسکے صارفین کیلیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،مونس علوی (فوٹو فائل)

  کراچی: کے الیکٹرک اپنے 34 لاکھ سے زائد صارفین سمیت دیگر پاکستانیوں کو صاف، سستی اور پائیدار توانائی کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی اور چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (CTGSAIL) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وانگ منشینگ نے آزاد جموں و کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں کمپنیاں کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بڑے گرڈ ز پر بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کی تنصیب کے لیے حکمت عملی بنائیں گی، چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (CTGSAIL) چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کارپوریشن (CTGI) کا ذیلی ادارہ ہے جو چائنا تھری گورجز کارپوریشن (CTG) کا بین الاقوامی تجارتی پلیٹ فارم ہے۔

یہ ادارہ 40 سے زائد ممالک میں صاف توانائی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری، ترقی اور آپریشن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، CTGSAIL کے پاکستان میں 2.6 گیگا واٹ کے پیداواری منصوبے ہیں جن کی مالیت 6 ارب امریکی ڈالرز سے زائد ہے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ یہ ایم او یو کراچی اور اس کے صارفین کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

سی ای او CTGSAIL وانگ منشینگ نے کہا کہ یہ صاف توانائی، بہتر پاکستان کی جانب CTGSAIL کا ایک اور قدم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔