وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 9 فروری 2023
فریقین کے درمیان اصلاحات پر اتفاق ہوگیا، ذرائع (فائل فوٹو)

فریقین کے درمیان اصلاحات پر اتفاق ہوگیا، ذرائع (فائل فوٹو)

 اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان پالیسی سطع کے مذاکرات کا آج آخری دن ہے، جس میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کے درمیان بدھ کو ہونےوالی ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی تھی اور فریقین کے درمیان اصلاحات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف مشن مذاکرات میں ہونے والی کے تناظر میں میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کو فائنل کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ ایم ای ایف پی کا مسودہ آج فائنل کرلیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے اور متعدد اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کررہا ہوں اور ان کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آج فائنل راؤنڈ چل رہا ہے، ان مذاکرات سے متعلق آج اچھی خبر دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔