پاکستان میں مہنگائی کی شرح 79 فیصد ہے عالمی بینک

معیشت نازک صورتحال سے دوچار ہے، پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 5فیصد رہی


INP April 10, 2014
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً ایک فیصد ہے، مالیاتی خسارہ 5.8فیصد ہوسکتا ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت نازک صورتحال سے دوچار ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.9فیصد ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد رہی ہے۔

بینک کی طرف سے پاکستان کی معاشی کارکردگی کے بارے میں جاری رپورٹ میں کہا گیاکہ پاکستان کی معیشت تاحال نازک صورتحال سے دوچار ہے اور مہنگائی کی شرح ابھی تک 7.9فیصد ہے جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ معیشت کے ایک فیصد کے لگ بھگ ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 5فیصد رہی جسے مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کا مالیاتی خسارہ 5.8فیصد رہ سکتا ہے۔