چیمپئنز لیگ اسپینش کلب اٹلیٹکو میڈرڈ نے تاریخ رقم کر دی

بارسلونا کو1 گول سے روند کر 40 برس بعد سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا،بائرن میونخ نے مانچسٹریونائیٹڈ کو ہرا دیا


Sports Desk/AFP April 11, 2014
بارسلونا کو1 گول سے روند کر 40 برس بعد سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا،بائرن میونخ نے مانچسٹریونائیٹڈ کو ہرا دیا. فوٹو: فائل

اسپینش کلب اٹلیٹکو میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ فٹبال میں تاریخ رقم کردی، 4 بار کی یورپیئن چیمپئن ٹیم بارسلونا کو 1 گول سے روند کر 40 برس بعد سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جرمن کلب بائرن میونخ نے مانچسٹریونائیٹڈ کا قصہ تمام کرتے ہوئے مسلسل چوتھی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق اسپینش کلب اٹلیٹکو میڈرڈ نے 40 برس کے بعد چیمپئنز لیگ فائنل فور میں رسائی کا خواب پورا کر لیا، ٹیم نے سیکنڈ لیگ میچ میں بارسلونا کو 1 گول سے شکست دی، فرسٹ لیگ مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا، ایگریگیٹ پر 2-1 کی کامیابی نے اٹلیٹکومیڈرڈ کو 1974 کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں جلوہ گر ہونے کا موقع فراہم کیا۔ سیکنڈ لیگ میچ کے دوران بارسلونا کے لیونل میسی اور نیمارجیسے کھلاڑیوں کی ایک نہ چلی لیکن دوسری طرف 8 سال کی عمر سے اٹلیٹکو کے ساتھ وابستہ کوک نے پانچویںمنٹ میں گول داغتے ہوئے ٹیم کو فتح میں مدد فراہم کی، ناکام سائیڈکے فاورڈز نے متعدد بار حریف گول پوسٹ کی جانب بڑھنا چاہا لیکن مضبوط دفاعی حصار کے نام سے مشہور اٹلیٹکو میڈرڈ کے ڈیفینڈرز نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔ دوسری جانب جرمن کلب بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنلز سیکنڈ لیگ میں انگلش کلب مانچسٹریونائیٹڈ کو 3-1 سے زیر کیا، دونوں ٹیموں کے مابین گذشتہ ہفتے اولڈ ٹریفورڈ میں ہونے والا فرسٹ لیگ مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا، بائرن میونخ کو ایگریگیٹ پر 4-2 کی کامیابی نے مسلسل چوتھی بار سیمی فائنلز کھیلنے کا حقدار بنایا۔ میونخ اسٹیڈیم میں کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا اور کوئی بھی گول نہ بن سکا۔

دوسرے ہاف کے57 ویں منٹ میں پیٹرک ایورا نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر مانچسٹریونائیٹڈ کو برتری دلا دی، خسارے میں جانے کے فوراً بعد بائرن میونخ کے کھلاڑیوں نے کھیل میں تیزی لاتے ہوئے صرف 2 منٹ بعد ماریو مینڈزوکک کے گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ 68ویں منٹ میں تھامس مولر نے گول داغتے ہوئے اسکور2-1کیا، صرف 8 منٹ بعد ڈیوڈ موئیز نے تیسرا اور فیصلہ کن گول بناکر مانچسٹریونائیٹڈ کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں موئیز نے کہاکہ خسارے کو فوراً کم کرنا ہماری کامیابی کی ضمانت بنا۔ ڈیفینڈر کاریک نے کہاکہ بائرن میونخ کی کامیابیوں کا راز بھی یہی ہے کہ پلیئرز خسارے میں جانے کے باوجود دباؤ میں نہیں آتے، جس وقت ہمارے ٹیم پیچھے چلی جائے توان کے جسم میں نئی جان آجاتی ہے۔ یادرہے کہ منگل کو انگلش کلب چیلسی نے فرنچ سائیڈ پیرس سینٹ جرمین اور اسپینش ٹیم رئیل میڈرڈ نے بورسیا ڈرٹمنڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں بنالی تھی۔