اداکارہ ماہ نور کی فلم ’’لفنگا‘‘ کی نمائش شروع

وسائل کی کمی کے باوجودپاکستانی فلم انڈسٹری بچانے کے لیے کوشاں ہیں،اعجاز کامران


Showbiz Reporter April 12, 2014
وسائل کی کمی کے باوجودپاکستانی فلم انڈسٹری بچانے کے لیے کوشاں ہیں،اعجاز کامران۔ فوٹو :فائل

اداکارہ ماہ نورکی نئی فلم '' لفنگا '' کی میٹروپول میں نمائش شروع ہوگی۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارشفقت چیمہ، نواز انجم، افتخار ٹھاکر اور ثوبیہ خان سمیت دیگرشامل ہیں جب کہ فلم کے ہدایتکار نسیم حیدرشاہ اور فلمساز اصغرعلی ہیں۔ گزشتہ روزپاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران، فیاض خان، جونی ملک، شیخ اکرم کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلم دیکھی اورفنکاروں کی پرفارمنس کوسراہا۔ چوہدری اعجاز کامران نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وسائل کی بے پناہ کمی اورشدید بحران کے باوجود فلم بنانے والے پاکستان فلم انڈسٹری کوبچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ''لفنگا'' کی کہانی، فنکاروں کی اداکاری اور میوزک جاندار ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ماہ نور کا کہنا تھا کہ ''لفنگا'' میں رومانس، کامیڈی اورایکشن بھرپورانداز سے شامل کیا گیا ہے۔اس لیے مجھے امید ہے کہ فلم بین جب ہماری فلم دیکھیں گے توان کے اداس چہروں پرمسکراہٹ ہوگی۔

مقبول خبریں