کے پی او حملہ گاڑی سے جوتے ٹوپی اجرک رسی سمیت مختلف اشیا برآمد

گاڑی کی فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل


Staff Reporter February 23, 2023

کراچی پولیس آفس حملے میں دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل کر لیا گیا ، جس کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے۔۔

پولیس آفس حملے کی تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گاڑی کی فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے جن کا نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی گاڑی سے جوتے،نمازکی ٹوپی ،اجرک ،رسی ،پلاسٹک والی چٹائی ،رضائی، موزے ،کلاشنکوف کا میگزین ،پلاسٹک کی بوری اوررومال ہے۔

تحقیقاتئ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک گاڑی کے اصل مالک کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا ہے اس سلسلے میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کے پی اوحملے میں مارے گئے تیسرے دہشت گرد کی بھی تاحال شناخت ممکن نہ ہوسکی ۔ اس کےفنگرپرنٹس نادرا کے ریکارڈ سے میچ نہیں ہوسکے ۔ دیگر ذرائع سے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں