امریکاکے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات چاہتے ہیںشیری رحمن

پاکستان اہم جغرافیائی حیثیت کا حامل ملک ہے،ارکان کانگریس سے مباحثہ میں گفتگو۔


Online September 16, 2012
پاکستان اہم جغرافیائی حیثیت کا حامل ملک ہے،ارکان کانگریس سے مباحثہ میں گفتگو, فوٹو: فائل

KABUL: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ڈومور کے مطالبے کے بجائے امریکا کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات کاخواہش مند ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس ارکان کے ساتھ ایک سیاسی مباحثہ کے دوران شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی ایسی چیزنہیں ہے جوصرف امریکا کے لیے افغانستان میں کارآمد ہے،پاکستان ایک اہم جغرافیائی حیثیت کا حامل ملک ہے جس کی اپنی اہمیت ہے اپنے حقوق ہیں اورامریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے، انھوں نے امریکی کانگریس ارکان کوپاکستان کی ترجیحات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ اقتصادی اور اسٹرٹیجک تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

مقبول خبریں