- مہسا امینی کی زیرحراست موت کی خبر دینے والی صحافی کیخلاف عدالتی کارروائی
- صدر مملکت دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کو حراست میں لینے کا فیصلہ، فہرستیں تیار
- جسٹس اقبال حمید الرحمٰن چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات
- عمران خان کی اے ٹی سی اور ہائیکورٹ آمد، ضمانتی مچلکے جمع کروادیے
- 9 مئی؛ حمزہ کیمپ حملے میں ملوث 30 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل
- آڈیو لیکس کمیشن کے بینچ پر حکومتی اعتراض، تینوں ججز سے علیحدہ ہونے کی درخواست
- مہندر سنگھ دھونی نے فینز کے لیے کون سا بڑا اعلان کردیا؟
- مقبوضہ کشمیر میں ہندو یاتریوں کی بس کھائی میں گر گئی؛ 10 ہلاک اور55 زخمی
- 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ
- سعودی بریگیڈیئر جنرل جوان بیٹے کو بچاتے بچاتے سمندر میں ڈوب گئے
- کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، مدرسے کا طالبعلم جاں بحق
- ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنی جان لے لی
- ریاستی علامات پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے حقدار نہیں، وزیراعظم
- جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے نے مبینہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کا قیام چیلنج کردیا
- میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ اسد عمر کی دہشتگردی کے مقدمے میں مستقل ضمانت منظور
- ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے کیلیے پی ٹی آئی وکیل کو آخری موقع دیدیا
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے جے آئی ٹیز بنانے کا حکم
- مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی
ایشیاکپ کہاں ہو؟ شعیب اختر نے بڑا بیان دیدیا

میری خواہش ہے ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹیمیں فائنل کھیلیں، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے ایشیاکپ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔
سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر دوحا میں اانٹرویو دیتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ یہ میچز پاکستان میں ہوں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سری لنکا میں یہ مقابلے کروا لینے چاہییں۔
انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ چاہتا ہوں کہ ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔ پاک بھارت میچ سے بڑا آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی مقابلہ نہیں۔
مزید پڑھین: عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کو ایونٹ کی میزبانی دے رکھی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کرچکا ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ایشیاکپ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کردیا جائے گا، جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا اور دھمکی دی گئی تھی کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو اگلے برس ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان ہندوستان کا دورہ نہیں کرے گا۔
مزید پڑھین: ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
قبل ازیں سابق کرکٹر عبدالرزاق نے ایشیاکپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانے کے آپشن کو بہترین اقدام کہا تھا، انکا کہنا تھا کہ بھارت کو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی سے روکنے کے تصور سے متفق نہیں، البتہ میرے خیال میں دونوں بورڈز کو بیٹھ کر معاملے کا حل ڈھونڈنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ رواں سال ستمبر میں شیڈول ہے، جو 50 اوورز فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔