مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر4 ارب31 کروڑ ڈالرز ہوگئے

بزنس رپورٹر  جمعرات 16 مارچ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: مرکزی بینک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ذخائر بڑھ کر4 ارب31 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 10مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب84 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

مزیدپڑھیں: چینی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر دینے پر رضامند

مرکزی بنیک کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 4ارب31کروڑ91لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 52 کروڑ 77 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔