- جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ
- فالج جیسے حادثے کے بعد روزمرہ معمولات میں چند ضروری تبدیلیاں
- پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں ائیرلائنز کے کروڑوں ڈالر پھنس گئے
- سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
- کراچی کے نوجوان انجینئرنے ’جانوروں‘ کا ڈیجیٹل پاسپورٹ متعارف کرادیا
- امریکا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوگئے
- کوئٹہ سے براہ راست حج پروازوں کا آغاز
- 25 لاکھ مالیت کے جعلی 5 ہزار والے نوٹ برآمد
- کینیڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران خاندان ڈوب گیا؛ 4 بچوں سمیت 5 ہلاک
- اینڈرائیڈ 14 میں اہم فیچر شامل کیے جانے کا امکان
- نگلنے میں دشواری کے مرض کی دو اہم وجوہ ہوسکتی ہیں، پاکستانی ماہرین
- برطانوی انجینیئر نے دوڑنے والا کوڑے دان بنالیا، ویڈیو وائرل
- جنگلی جانوروں اورپرندوں کے انکلوژرنیلام کرنے کا فیصلہ
- گاڑی پر انجن کی طاقت کے بجائے قیمت کی شرح سے ٹیکس لگانے کی مخالفت
- سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہوں، ہزار کیس بنالیں فرق نہیں پڑے گا، پرویزالہٰی
- چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے 60 مکانات تباہ؛ 14 افراد ہلاک
- یاسمین راشد کی بریت کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، آئی جی پنجاب
- لیاری ایکسپریس وے پر گندگی کے ڈھیر لگ گئے
- آسٹریلیا خالصتان ریفرنڈم؛31 ہزارسکھوں کا بھارت سےعلیحدگی کے حق میں ووٹ
- پاکستان اور افغانستان خوراک کی قلت کا شکار ہوسکتے ہیں، رپورٹ
رضوان کا بیٹنگ کمپنی کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز نے موقف پیش کردیا

(فوٹو: پی ایس ایل)
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کپتان محمد رضوان کی جانب سے مبینہ بیٹنگ ویب سائٹ کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز کا موقف سامنے آگیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرنچائز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے کہا کہ مذکورہ کمپنی 2، 3 برس سے پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررہی ہے، تمام ضروری کارروائی پوری کرنے اور بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر ہی کنٹریکٹ کیا گیا تھا۔
اگر ہمارا کوئی پلیئر اسے مناسب نہیں سمجھتا تو ہمیں اس کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، ملتان سلطانز کا اسکواڈ فیملی کی طرح ہے۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان کی شرٹ پراسپانسر کا لوگو چھپا کر میچ میں شرکت
قبل ازیں لاہور قلندرز کے خلاف پہلے کوالیفائر کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپا دیا تھا اوروہ ٹیپ لگا کر میچ میں شریک ہوئے تاہم دیگر تمام کھلاڑیوں نے لوگو والی شرٹس پہن کر میچ میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: لیجنڈز لیگ؛ شاہد آفریدی کا جُوا کھیلنے والی کمپنی کی شرٹ پہننے سے انکار
دوسری جانب پی سی بی حکام نے تصدیق کی ہے کہ محمد رضوان کے کٹ اسپانسر کا لوگو چھپانے کے معاملے سے آگاہ ہیں مگر یہ فرنچائز اور اسپانسر کمپنی کا معاملہ ہے، بورڈ کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ملتان سلطانز ٹیم کی انتظامیہ سے رابطے کی کوشش ناکام رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔