پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 8 فیصد کمی

اے پی پی  منگل 21 مارچ 2023
موبائل فونز کی درآمدات میں 68 فیصد کمی، آئی ٹی خدمات سے 1523 ملین ڈالر آمدن
 فوٹو:فائل

موبائل فونز کی درآمدات میں 68 فیصد کمی، آئی ٹی خدمات سے 1523 ملین ڈالر آمدن فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری تک کی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 11.87 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 12.94 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا، موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر448 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں68 فیصد کم ہے۔

رواں مالی سال 23-2022 کے پہلے سات مہینوں کے دوران مختلف ممالک کو مختلف انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرکے 1,523.280ملین ڈالر کمائے، مالی سال 2021-22 کے اسی مہینوں کے دوران آئی ٹی خدمات کی فراہمی کے ذریعے کمائے گئے 1,487.865ملین ڈالر کے مقابلے میں یہ 2.38 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔