- بتایا جائے عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کہاں ہیں؟ عمران خان
- آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے
- ترکیہ؛ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری
- گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی سہولت دے دی گئی
- پشاور میں 13 سالہ بچی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار
- میرے قتل کیلیے تین افراد کو ہائر کرلیا گیا، شیخ رشید
- لاہور اورنج ٹرین اسٹیشن سے خاتون کی خودکشی کرنے ویڈیو سامنے آگئی
- جونئیر ہاکی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع
- امریکی حکومت اور اپوزیشن کا ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے قرض کی حد مقرر کرنے پر اتفاق
- جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات کو سازش کہہ کر چھپایا جارہا ہے، عمران خان
- کئی ناکام کوششوں کے بعد چین بالآخرجیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
- مغربی ہواؤں کے سلسلے کے تحت سندھ میں موسلادھار بارش کا امکان
- امریکا؛19سالہ دلہن شادی کے دن گھر میں آتشزدگی میں ہلاک
- یوم مذمت غدار پاکستان کے حوالے سے مختلف شہروں میں ریلیاں
- بابراعظم، رضوان ہارورڈ اسکول میں داخلہ لینے والے پہلے کرکٹر بن گئے
- میسی نے رونالڈو کو شکست دیدی، مگر کیسے؟
- آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا
- کراچی، ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر برگر فروش جاں بحق
- اسلام آباد سمیت کے پی اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- راولپنڈی؛ گیس سلنڈر دھماکے سے مکان کا حصہ گرگیا، بچہ جاں بحق
روسی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے، روسی قونصلیٹ

دوطرفہ تجارت مقامی کرنسی میں ممکن، بارٹر ٹریڈ کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے (فوٹو فائل)
کراچی: رشین قونصلیٹ کے قونصل برائے سیاسی و معاشی امور دمتری پیتروو نے کہا ہے روس کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔
کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران رشین قونصلیٹ کے قونصل برائے سیاسی و معاشی امور دمتری پیتروو نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں بینکنگ چینل اور دیگر مسائل ک حل کیا جارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما سیوٹیکل مصنوعات ، ادویات کی قیمت کم اور معیار بین الاقوامی سطح کا ہے۔ جو ادویات یہاں کم قیمت پر دستیاب ہیں وہ روس میں انتہائی مہنگی ہیں۔
دمتری پیتروو نے کہا کہ کاٹی اپنی تحریری تجاویز رشین قونصلیٹ کو ارسال کرے تو ان پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ دوطرفہ تجارت مقامی کرنسی میں ممکن ہے، بارٹر ٹریڈ کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔ پاکستان سے گیس اور پیٹرول کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، جس پر جلد عملدرآمدشروع ہوجائے گا۔
قبل ازیں کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔دوطرفہ تجارت کیلئے بینکنگ چینل کا فوری آغاز کیا جائے۔ روس نے متعدد مواقع پر پاکستان کی مدد کی ہے۔ ماضی میں روس نے پاکستان کی اسٹیل ملز کے قیام میں مدد کی، بدقسمتی سے اسٹیل ملز سیاست کی نظر ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کی مدد سے پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے۔ روس سے گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کا فوری آغاز کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ خام مال اور مشینری کی تجارت ممکن ہے۔
کاٹی کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین مسلم محمدی نے کہا کہ خام مال اور اجناس کی تجارت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد کاٹی کا تجارتی وفد روس کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ تجارتی فروغ کے مواقع تلاش کیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔