- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
جولائی تا فروری؛ تجارتی خسارے میں 32 فیصد کمی

فوٹو؛ فائل
اسلام آباد: مالی سال 23-2022 کے پہلے آٹھ ماہ(جولائی تا فروری)کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 فیصد کمی کے ساتھ 21 ارب44 کروڑ ڈالر کی سطح پرآگیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 23-2022 کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران ملکی برآمدات 18 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 20 ارب57 کروڑ 30لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح آٹھ ماہ کے دوران برآمدات میں 9.21فیصد کی کمی آئی۔
اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی تا فروری کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 40 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات کیں جو مالی سال22-2021 کی زیرتبصرہ مدت کے دوران کی جانےو الی برآمدات سے 23.51 فیصد کم ہیں۔ گذشتہ مالی سال جولائی تا فروری کے عرصے میں درآمداتی حجم 52 ارب45 کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا تھا۔
اس لحاظ سے مالی سال 23-2022 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران مجموعی تجارتی خسارہ 21ارب44 کروڑ ڈالر رہا۔ گذشتہ مالی سال میں زیرتبصرہ مدت کے دوران تجارتی خسارہ 31 ارب87 کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا تھا۔
ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال میں پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملکی تجارتی خسارے میں32.75 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔