مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا

نمائندہ خصوصی  پير 27 مارچ 2023
افغانستان سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی وہ کھاتہ نہ کھول پائے۔ فوٹو: فائل

افغانستان سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی وہ کھاتہ نہ کھول پائے۔ فوٹو: فائل

شارجہ: مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق کے ساتھ جڑ گیا۔

مسلسل چار بار صفر پر آؤٹ ہونے کا منفی ریکارڈ عبداللہ شفیق افغانستان سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی کھاتہ نہ کھول پائے، انھیں فضل حق فاروقی نے پہلی ہی گیند پرایل بی ڈبلیو کر دیا۔

انھوں نے ریویو سے وکٹ بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، پہلے میچ میں بھی انھیں کوئی رن بنانے کا موقع نہ مل سکا تھا اور وہ دوسری ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے۔

اس سے قبل2020 میں نیوزی لینڈ سے 2 میچز میں دوسری،دوسری گیند پر عبداللہ شفیق نے وکٹ گنوا دی تھی،انھیں پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز کی جانب سے بہتر کارکردگی کی بدولت کم بیک کا موقع ملا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔