سونے کے عالمی اور مقامی نرخ کم ہوگئے
فی تولہ سونے کی قیمت 208300 روپے اور دس گرام قیمت 178584 روپے کی سطح پر آگئی
سونے کے عالمی اور مقامی نرخ میں کمی آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی کے بعد 1969 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہو کر208300 روپے اور دس گرام قیمت 343 روپے گھٹ کر 178584 روپے کی سطح پر آگئی۔