پی آئی اے کی جانب سے 39 ہزار ملین ٹیکسز خزانے میں جمع نہ کرانے کا انکشاف

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ایف ای ڈی انٹرنیشنل، تنخواہوں سے متعلقہ ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیے


Staff Reporter March 28, 2023
2019 میں بھی وصول کردہ 38 ہزار ملین سے زائد ٹیکسز متعلقہ اداروں کو ادا نہیں کیے گئے، ذرائع. فوٹو: فائل

پی آئی اے کی جانب سے 39 ہزارملین سے زائد ٹیکسز سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی،ایف ای ڈی انٹرنیشنل، تنخواہوں سے متعلقہ ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیے، ایمبارکیشن ٹیکس، سیکیورٹی چارجز،انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ چارجزبھی وصول کیے، وصول کیے جانے والے دیگرگورنمنٹ ائیرپورٹ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز کو 45 یوم میں جمع کرانا ضروری تھا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2020،2021 میں ٹیکسز وصولی کے بعد ایف بی آراورسول ایوی ایشن اتھارٹی کو جمع کرائے جانا تھے، 2019 میں بھی وصول کردہ 38 ہزار ملین سے زائد ٹیکسز متعلقہ اداروں کو ادا نہیں کیے گئے، ٹیکسز کی عدم ادائیگی پرآڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اعتراضات عائد کر دیے۔

آڈیٹرز اعتراضات پر ائرلائن انتظامیہ نے سن 2022 میں 67 ملین جمع کرائے جانے کا جواب دیا، دیگر رقم کی جلد ازجلد ادئیگی کرنے پر مبنی جواب جاری کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں