امریکی کمپنی نے خالص سونے کا اسکیٹ بورڈ بنالیا

اس سنہری اسکیٹ بورڈ کی قیمت 9 ہزار پونڈز رکھی گئی ہے۔


Net News April 18, 2014
اس سنہری اسکیٹ بورڈ کی قیمت 9 ہزار پونڈز رکھی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سونے کے زیورات تو ہر کسی نے دیکھے ہیں مگر اب سونا زیورات کی بجائے کھیلوں کے سامان میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

جی ہاں ایک امریکن کمپنی نے ایسا اسکیٹ بورڈ تیار کیا ہے جو سونے کا ہے اور اس کا وزن عام اسکیٹ بورڈ کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے مگر یہ اس پر عام اسکیٹ بورڈ کی طرح ہی اسکیٹنگ کی جاسکتی ہے۔ اس سنہری اسکیٹ بورڈ کی قیمت 9 ہزار پونڈز رکھی گئی ہے۔ بورڈ بنانے والی کمپنی کے مطابق خریدار کو بورڈ کو داغوں اور اس پر چڑھائے جانے والے سونے کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے استعمال کرنے سے قبل کاٹن سے بنے خصوصی دستانے پہننا ہوں گے۔

مقبول خبریں