پاکستان میں بڑھتی ہوئی انسانی اسمگلنگ پر اقوام متحدہ کی تشویش

صورتحال میں تبدیلی نہ آئی توخدشہ ہے کہ پاکستان کوملنے والی بین الاقوامی امدادمیں کٹوتی کاسامنا کرنا پڑیگا۔


INP April 19, 2014
صورتحال میں تبدیلی نہ آئی توخدشہ ہے کہ پاکستان کوملنے والی بین الاقوامی امدادمیں کٹوتی کاسامنا کرنا پڑیگا۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے رجحان پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری اورعدم تحفظ کے باعث انسانی اسمگلنگ کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔

دیگرجرائم کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ کاگھناؤنا کاروباربھی خوب پھل پھول رہاہے۔ صورتحال میں تبدیلی نہ آئی توخدشہ ہے کہ پاکستان کوملنے والی بین الاقوامی امدادمیں کٹوتی کاسامنا کرنا پڑیگا۔ معصوم عوام کنبے کی کفالت اوربہتر مستقبل کیلیے آئے دن انسانی اسمگلرزکا شکاربن کرنہ صرف اپنی عمربھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں بلکہ دیارغیر میں صعوبتیں بھی برداشت کرتے ہیں۔ پاکستان کوانسانی اسمگلنگ کیخلاف بین الاقوامی قوانین کے معیارپر پورااترنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جعلی ویزااسکینڈل کے علاوہ حج اسکیم میں بھی کرپشن سامنے آئی ہے ۔ اقوام متحدہ کو اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے جرائم میں ملوث افراد کے وسائل میں اضافہ جبکہ ان کی روک تھام کرنے والے اداروں کے وسائل میں کمی واقع ہورہی ہے۔

 

مقبول خبریں