یوٹیلٹی اسٹورز پر کھجور اور بیسن کی قیمتوں میں کمی

خبر ایجنسیاں  ہفتہ 15 اپريل 2023
ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 19 بنیادی اشیا پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے، ترجمان۔ فوٹو: فائل

ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 19 بنیادی اشیا پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے، ترجمان۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلیے کجھور اور بیسن کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 19 بنیادی اشیا پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بنیادی اشیا کے علاوہ دیگر اشیا بھی عام مارکیٹ کی نسبت نہایت رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

کارپوریشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے بیسن اور کجھور کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔ اب بیسن 15 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 225 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔