مونٹی کارلو واورنیکا نے کیریئر کا پہلا ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا

اسٹینسلس واورنیکا نے فیصلہ کن معرکے میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور برازیلین پلیئر مارسیلو میلو کو ہرادیا۔


Sports Desk April 21, 2014
مونٹی کارلو، موناکو: ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح اسٹینسلس واورنیکا، رنر اپ راجرفیڈرر کا شہزادے البرٹ دوئم ، شہزادی شارلینی اور ایلزیبتھ اینی ڈی میسی کے ہمراہ گروپ فوٹو۔ فوٹو: اے ایف پی

اسٹینسلس واورنیکا نے کیریئر کا پہلا ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا، انھوں نے مونٹی کارلو کے فائنل میں ہموطن راجرفیڈرر کو ٹھکانے لگادیا، ڈبلز ٹرافی پر ٹاپ سیڈ امریکی برائن برادرز باب اور مائیک نے قبضہ کرلیا۔

اسٹینسلس واورنیکا نے فیصلہ کن معرکے میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور برازیلین پلیئر مارسیلو میلو کو ہرادیا۔ ملائیشین ویمنز ٹینس ٹرافی کروشیا کی ڈونا ویسک نے اپنے نام کرلی، انھوں نے فائنل میں ٹاپ سیڈ سلواکین حریف ڈومنیکا سبولکووا کو دلچسپ مقابلے میں ہرادیا، ڈبلز فائنل میں ٹاپ سیڈ جوڑی ہنگری کی ٹیمیا بابوس اور چائینز تائپے کی چان ہائو چنگ نے کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق رواں سیزن سوئس پلیئر اسٹینسلس واورنیکا کیلیے خوش بخت رہا ہے، انھوں نے سیزن کا پہلا گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن جیت کر دنیائے ٹینس میں تہلکہ مچایا تھا اور اب مونٹی کارلو کی صورت انھوں نے کیریئر کا پہلا ماسٹرز ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا، اتوار کو ایونٹ کے سنگلز فائنل میں انھوں نے ہموطن اور سابق عالمی نمبرون راجرفیڈرر کو4-6،7-6(7/5) اور6-2 سے ٹھکانے لگادیا،حیرت انگیز طور پر فیڈرر اور وہ قریبی دوست بھی ہیں۔

فیڈرر کیخلاف کیریئر کے 15 باہمی مقابلوں میں واورنیکا کی یہ محض دوسری جیت ہے، اس سے قبل انھوں نے فیڈرر کو 2009 میں اسی وینیو پر ہرایا تھا، واورنیکا نے حالیہ مقابلے میں فیڈرر کو دو گھنٹے 13 منٹ میں زیر کیا، اس کامیابی کی بدولت واورنیکا اپنی عالمی نمبر3 پوزیشن برقرار رکھیں گے، 2000 کے بعد کسی بھی اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آنے والے دونوں پلیئرز کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے تھا، ان سے قبل نوجوان فیڈرر نے 14 برس قبل ہموطن مارک روسیٹ کا سامنا مارسیلی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کیا تھا، واورنیکا تیسری مرتبہ ماسٹرز ایونٹ کے فائنل تک پہنچے تھے اس سے قبل دونوں مرتبہ انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

2008 کے روم ماسٹرز فائنل میں انھیں سربیا کے نووک جوکووک نے ہرادیا تھا جبکہ دو برس میڈرڈ ماسٹرز کے فائنل میں رافیل نڈال نے واورنیکا کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا تھا، رواں برس سوئس پلیئر کی یہ تیسری ٹائٹل فتح ہے، وہ میلبورن میں چیمپئن بننے سے قبل چنئی میں بھی ٹرافی جیت چکے ہیں۔دوسری جانب کوالالمپور میں ملائیشین ویمنز ٹینس ٹرافی کروشیا کی ڈونا ویسک نے اپنے نام کرلی، انھوں نے فائنل میں ٹاپ سیڈ سلواکین حریف ڈومنیکا سبولکووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5-7،7-5 اور7-6(7/4) سے مات دی، ڈبلز فائنل میں ٹاپ سیڈ جوڑی ہنگری کی ٹیمیا بابوس اور چائنز تائپے کی چان ہائو چنگ نے کامیابی حاصل کی، انھوں نے چین کی ژینگ سائی سائی اور چائنیزتائپے کی چانگ یانگ جین کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-4 سے ہرادیا۔

مقبول خبریں