کراچی گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

مقتول سرجانی ٹاؤن کا رہائشی اور گزشتہ شب شادی کی تقریب میں گیا تھا، واپسی پر نامعلوم ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بن گیا


Staff Reporter May 06, 2023
مقتول پولیس اہلکار سے کوئی سامان بھی نہیں چھینا گیا

سرجانی میں گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق منگھو پیر تھانے میں تعینات اہل کار کی شناخت عظیم اقبال کے نام سے ہوئی، جو سادہ لباس میں موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ نامعلوم ملزمان ملزمان فائرنگ کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول سےکوئی اشیا چھینی نہیں گئیں۔ اہل کار کے پاس سے ایک 30 بور پستول، موبائل فون ،پرس ،نقد رقم اورموٹرسائیکل ملی ہے۔ سرجانی ٹاؤن کا رہائشی مقتول اہل کار گزشتہ شب شادی کی تقریب میں گیاتھا۔

پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول برآمد کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں