عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 234400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر بڑھ کر1960 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 234400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 200960 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2800روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی سے 2400.54 روپے کی سطح پر آگئی۔