ماربل سٹی پراجیکٹ کے لیے 300 ایکڑ زمین خرید لی گئی

ماربل کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 100 ارب ڈالرہے جس میںپاکستان کاحصہ صرف 0.060 فیصد ہے


APP September 17, 2012
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سندھ محمد زبیر موتی والانے کہاہے کہ ماربل سٹی میں عالمی معیار کاتربیتی سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا جہاں پرماربل اور گرینائیٹ کے شعبوںمیںتربیت فراہم کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ABUJA, NIGERIA: ماربل سٹی پراجیکٹ کے لیے 300 ایکڑزمین خریدی گئی ہے جس پر 200 ملین روپے لاگت آئی ہے۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سندھ محمد زبیر موتی والانے کہاہے کہ ماربل سٹی میں عالمی معیار کاتربیتی سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا جہاں پرماربل اور گرینائیٹ کے شعبوںمیںتربیت فراہم کی جائے گی جس سے شعبے کے لیے ہنرمندافرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گااورورکرزکی استعدادکارمیںبھی نمایاں اضافہ ہوگا۔انھوںنے کہاکہ ماربل سٹی کامنصوبہ حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میںشامل ہے جس کی تکمیل سے ماربل کی صنعت کو نمایاں فروغ حاصل ہو گا۔

سندھ اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹرثنااللہ خان نے کہاکہ ماربل کی بین الاقوامی مارکیٹ کا حجم 100 ارب ڈالرہے جس میںپاکستان کاحصہ صرف 0.060 فیصد ہے جو بہت کم ہے ۔انھوں نے کہاکہ شعبے کوترقی دے کر اس کی برآمدات میںنمایاںاضافہ کیاجاسکتاہے جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگابلکہ روزگار کے لاکھوںنئے مواقع بھی پیداہوںگے۔

مقبول خبریں