حصص مارکیٹ میں محدود تیزی 69 پوائنٹس ریکور

کے ایس ای100 انڈیکس69.55 پوائنٹس کے اضافے سے 28 ہزار 786 پوائنٹس پر آگیا۔


Business Reporter April 25, 2014
کے ایس ای100 انڈیکس69.55 پوائنٹس کے اضافے سے 28 ہزار 786 پوائنٹس پر آگیا۔۔ فوٹو: آن لائن/فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمی کی غیرواضح سمت کے باعث جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رونما ہوئی جس سے حصص کی مالیت میں9 ارب29 کروڑ49 لاکھ24 ہزار 899 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس69.55 پوائنٹس کے اضافے سے 28786.74 اورکے ایس ای30 انڈیکس 63.55 پوائنٹس کے اضافے سے20025.62 ہوگیا جبکہ اسکے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس36.09 پوائنٹس کی کمی سے 45705.44 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 21.77 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر21 کروڑ67 لاکھ 73 ہزار740 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار357 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں167 کے بھائو میں اضافہ 178 کے داموں میں کمی اور12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔